21 ستمبر 2014 - 01:03
شام ميں دہشت گردوں کے لئے اسلحہ جاتي حمايت کے بل پر دستخط

امريکي صدر باراک اوباما نے شام ميں برسرپيکار دہشت گردوں کے لئے اسلحہ جاتي حمايت کے بل پر دستخط کردئے ہيں -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکي صدر باراک اوباما نے شام ميں برسرپيکار دہشت گردوں کے لئے اسلحہ جاتي حمايت کے بل پر دستخط کردئے ہيں - اس سے پہلے امريکي ايوان اور نمائندگان اور سينٹ نے حکومت کي طرف سے پيش کردہ اس بل کي منظوري دے دي تھي –

وائٹ ہاؤس کے مطابق امريکي فوج شامي مسلح گروہوں کو سعودي عرب ميں قائم کيمپوں ميں ٹريننگ دے گي –
امريکي فوجيوں نے اس پہلے اردن اور شام کي سرحدوں پر قائم دہشت گردوں کے کميپوں ميں مسلح دہشت گردوں کو تربيت دي تھي جن ميں جبہہ النصرہ اور داعش کے عناصر سبھي شامل تھے -
شام کے مسلح دہشت گردوں کو ہتھيار اور ٹريننگ دينے کےلئے امريکا يہ جواز فراہم کررہا ہے کہ يہ اچھے دہشت گرد ہيں اور ان کے ذريعے جہاں شام کي حکومت کا تختہ الٹا جاسکتا ہے وہيں يہ گروہ داعش کا بھي مقابلہ کرسکيں گے

ماضي ميں بھي امريکا نے شام ميں سرگرم دہشت گردگروہوں کو ہتھيار فراہم کئےتھے جو سب کے سب داعش کے پاس پہنچ گئے ہيں-
واضح رہے کہ امريکا سعودي عرب اور بعض ديگر ملکوں نے ہي داعش جيسے خطرناک دہشت گردگروہ کو جديدترين ہتھياروں سے ليس کيا ہے اور اب وہي اس کے خلاف جنگ کا اتحاد بنانے کا اعلان کررہے ہيں.

.......

/169